فرنچ اوپن کل شروع ہوگا، نڈال اور لی نا اعزاز کا دفاع کریں گے

nadal

nadal

فرانس: (جیو ڈیسک) سیزن کا دوسرا گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کل سے شروع ہو گا ،عالمی نمبر دو رافیل نڈال اور چین کی لی نا اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ فرانس میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں چھ بار کے چیمپئن رافیل نڈال ساتویں بار ٹائٹل اپنے نام کر کے ریکارڈ بنانے کیلئے پرعزم ہیں ۔

ادھر ورلڈ نمبر ون سربین سٹار نوواک جوکووچ بھرپور پریکٹس کرتے نظر آئے ۔جوکووچ مسلسل چوتھا گرینڈ سلیم جیت کر نئے ریکارڈ بنانے پر نظریں جمائے ہوئے ہیں جبکہ ورلڈ نمبر تھری سوئزرلینڈ کے روجر فیڈرر 17 واں گرینڈ سلیم حاصل کرنے کی امید لگائے پیرس کلے کورٹ پر سخت تیاریوں میں مصروف رہے ۔دوسری جانب ویمنز کی گرینڈ سلیم کیلئے بھی تیاریاں عروج پر نظر آئیں ۔چین کی لی نا اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے پرامید ہیں تو سابق ورلڈ چیمپئن روس کی ماریہ شراپوا بھی فرنچ ٹائٹل پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں ۔