ایف ون ڈرائیور مارک ویبر نے مناکو گراں پری جیت لی

Car Race

Car Race

مونٹی کارلو : (جیو ڈیسک) آسٹریلوی ایف ون ڈرائیور مارک ویبر نے مناکو گراں پری جیت لی، نیکو روز برگ دوسرے جبکہ اسپین کے فرنینڈو الانسو تیسرے نمبر پر رہے۔

مونٹی کارلو میں ہونے والی فارمولا ون کار ریس مارک ویبر نے اپنے نام کر لی۔ انہوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ چھیالیس منٹ اور چھے اعشاریہ پانچ پانچ سات سیکنڈ میں طے کیا۔ جرمن ڈرائیور نیکو روز برگ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ اسپین کے فرنینڈو الونسو کو تیسری پوزیشن ملی۔