فرینکفرٹ کے نزدیک جہاز گر کر تباہ، تین افراد ہلاک

germany plane crashes

germany plane crashes

فرینکفرٹ:(جیو ڈیسک) جرمنی میں تربیتی پرواز کے دوران جہاز گرنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ جرمن پولیس نے فرینکفرٹ میں جہاز گرنے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز معمول کی تربیتی پرواز کے دوران اچانک فضا میں غائب ہو گیا اور چند لمحے بعد جہاز کا ملبہ زمین پر آن پڑااور ہر سو آگ کے شعلے بھڑکنے لگے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جہاز میں پانچ افراد سوار تھے جن میں سے تین افراد کی لاشیں مل سکیں ہیں۔پولیس جہاز کے حادثے کی وجوہات جاننے سے قاصر رہی۔