فضل الرحمن نیٹوسپلائی کی بحالی پرحکومت سے مل گئے ہیں،عمران

imran khan

imran khan

لاہور : (جیو ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نورا کشتی کرنے والے حکمران مفاد کے لیے پھر اکٹھے ہوگئے ہیں حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے والے مولانا فضل الرحمن بھی نیٹو سپلائیکی بحالی پر حکومت کے ساتھ مل گئے ہیں ۔لاہور میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ ملک میں تبدیلی اسٹیٹس کو کی مخالف سیاسی جماعت ہی لاسکتی ہے ملکی مفاد کے نام پر سب اکٹھے جائیں تب بھی سونامی کو نہیں روک پائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اپنے سروے کے مطابق ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اور اداروں کی اتنی بری حالت کبھی نہ تھی جتنی موجودہ دود حکومت میں ہے۔

تحریک انصاف خواتین ونگ کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت جنتے چاہے لیپ ٹاپ تقسیم کرلے نوے فیصد نوجوان اب بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آکر خواتین کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی جائے اور کسی کو خواتین کے حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔