فلسطینی اتھارٹی کو اقوام متحدہ میں واضح اکثریت سے نان ممبر آبزرور اسٹیٹ کا درجہ ملنا حق و سچ کی فتح ہے ، راجہ تیمور

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) فلسطینی اتھارٹی کو اقوام متحدہ میں واضح اکثریت سے نان ممبر آبزرور اسٹیٹ کا درجہ ملنا حق و سچ کی فتح ہے یورپی ممالک کا فلسطینی اتھارٹی کے حق میں ووٹ دینے سے اسرائیل کو واضح پیغام مل گیا ہے کہ وہ سرزمین عرب پر ایک خونخوار بھیڑیا ہے جس کے دانت جلدی نکال دیئے جائیں گے ان خیالات کااظہار چنار میڈیا سنٹر بھمبر میں گزشتہ روز کشمیر یوتھ لیگ کے صدر راجہ تیمور الیاس ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز کشمیری ،نائب صدر محمد سہیل چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ حق ضرور ظاہر ہو تا ہے آخری فتح حق کی ہی ہوتی ہے اور انشاء اللہ وہ وقت جلد آئے گا جب بھارتی غرور کو دنیا کے عوام کی بیداری کا زور دار تھپڑ پڑے گا استعمار کشمیر سے بھاگے گا اور کشمیری عوام حق خودارادیت کا پیدائشی حق حاصل کریں گے ۔