ٹمن لاری اڈہ کے قریب اندرون آبادی اندھے موڑ پر واپڈا کے ٹیوٹا پک اپ اور ٹو ڈی کار کے مابین خطرناک تصادم

تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) ٹمن لاری اڈہ کے قریب اندرون آبادی اندھے موڑ پر واپڈا کے ٹیوٹا پک اپ اور ٹو ڈی کار کے مابین خطرناک تصادم ۔ مصروف ترین مقام پر راہگیروں نے بھاگ کر جان بچائی ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان خورد کی طرف سے آنے والی ٹو ڈی کار نمبرHS-927 اور واپڈا کی ٹیوٹا پک اپ نمبرCHB-4728 تیز رفتاری سے آتے ہوئے رانگ سائیڈ پر آپس میں ٹکرا گئیں۔ واضع رہے مذکورہ مقام گنجان آبادی اندھے موڑ پر آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں۔ عوامی حلقوں نے مذکورہ مقام پر سپیڈ بریکر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ حادثہ کے مرتکب دونوں گاڑیوں کو پولیس گھانہ ٹمن نے برائے کاروائی بند کر دیا ہے۔