قاضی ظہور انور کی جانب سے موضع لیٹی میں مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے نوے لاکھ کی گرانٹ جاری کر دی گئی

تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) ممبر صوبائی اسمبلی قاضی ظہور انور کی جانب سے موضع لیٹی میں مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے نوے لاکھ کی گرانٹ جاری کر دی گئی ،اہلیان علاقہ کا اظہار تشکر ۔تفصیلات کے مطابق ایم پی اے ظہور انور نے تلہ گنگ کے موضع لیٹی میں سٹیڈیم اور لائبریری کیلئے نوے لاکھ کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔

جس پر سابق اُمیدوار برائے ناظم یوسی لیٹی حاجی محبوب و دیگر اہلیان علاقہ نے ایم پی اے ظہور انور سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ لیٹی میں سٹیڈیم اور لائبریری کے قیام سے علاقہ کے نوجوانوں کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں جاری رکھنے کا موقع ملے گا ۔انہوں نے قاضی ظہور انور کی تعلیم دوستی اور نوجوانوں کیلئے درد دل رکھنے کو سراہا ہے ۔