فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کرتے ہیں :حاجی ارشاد بٹ

گجرات (جی پی آئی) یوکے کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حاجی ارشاد بٹ نے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کی ہے اور یوکے میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہونے والی ریلی میں خصوصی شرکت کی ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں قرار داد منظور ہونے کے بعد اسرائیل اور اس کے حواریوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں اور یہ سوچ لینا چاہیے کہ عالمی دنیا فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔

لہٰذا اسرائیل اپنی ظلم و بربریت کو بند کر دے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی اور انسانی حقوق کے علمبردار ممالک کو اب چاہیے کہ وہ عملی طو رپر اسرائیل کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں تا کہ مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و زیادتی کو روکا جا سکے ۔