میاں حمزہ شہباز شریف جب لالہ موسیٰ پہنچے تو ڈار گڈز پر سینکڑوں مسلم لیگیوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا

گجرات (جی پی آئی) مرکزی راہنما مسلم لیگ ن میاں حمزہ شہباز شریف جب لالہ موسیٰ پہنچے تو ڈار گڈز پر سینکڑوں مسلم لیگیوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور حمزہ شہباز نے کارکنوں کی طرف ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا جبکہ حمزہ شہباز نے سید نور الحسن شاہ کو اپنی گاڑی میں ساتھ بٹھا لیا۔

اس موقع پر خالد جاوید ، مٹھوبٹ ، چوہدری رخسار محی الدین ، مرزا بابر علی شمس ، چوہدری انور الحق ، مرزا ارشد بیگ ، سید جعفر حسین شاہ ، مہر طارق سعید ، شیخ عمر اعجا ز ، چوہدری وحید سندھاریہ ، سید علی رضا ، نعیم بٹ اور دیگر مسلم لیگی راہنما بھی موجود تھے ۔