فلم اسٹار میرا، چڑیا گھر سے ہرن کے دو بچے گود لے لئے

mera

mera

فلم اسٹار میرا نے لاہور کے چڑیا گھر سے ہرن کے دو بچے گود لے لئے ہیں وہ ایک سال تک ان بچو ں کی کفالت کریں گی۔ میرا نے فی بچہ ایک لاکھ آٹھ ہزار روپے سالانہ کے حساب سے چڑیا گھر انتظامیہ کو جمع کرا دئے ہیں۔
میرا کا کہنا ہے کہ وہ ہرن کے دو بچے گود لینے کے بعد پانچ انسانی بچے بھی گود لینے کا اراد ہ رکھتی ہیں واضع رہے اس سے قبل بھی ریما نے دو ہرن کے بچے گود لئے تھے مگر وہ زیادہ دیر تک ان بچوں کی کفالت نہ کر سکیں۔