فلم ایکس مین کے سیکوئیل کی تیاری

Xmen

Xmen

لاس اینجلس : (جیو ڈیسک) سپر ہیروز کے فینز کے لئے اچھی خبر آئی ہے کہ ہالی ووڈ فلم ایکس مین کا سیکوئیل بن رہا ہے۔ ایک ہی فلم میں کئی سپر ہیروز کی طاقت آزمائی۔ جی ہاں بات ہورہی ہے ہالی ووڈ کی فلم ایکس مین فرسٹ کلاس کی۔ جس کی مقبولیت دیکھتے ہوئے فلم ڈائریکٹر نے فلم کا سیکوئیل بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

جس میں ہوگا مستقبل اور ماضی ساتھ ساتھ دلچسپ و عجیب ہوں گے واقعات۔ انسانی دنیا میں چھپے سپر ہیروز کی طاقت آزمائی جائے گی ایک نئے انداز میں اور ایک نیا کیریکٹر ان سپر ہیروز میں شامل ہوگا،۔ فلم ایکس مین کے سیکوئیل کی شوٹنگ دوہزار تیرہ میں ہوگی ۔