فلم راک اسٹارمیوزیکل اسٹوری میں ایک طویل سفر ہے، رنبیر کپور

ranbir kapoor

ranbir kapoor

داداکوٹریبیوٹ دینے والی فلم راک اسٹار کی پروموشن کے لئے بالی ووڈاداکاررنبیر کپور ممبئی میں موجود ہیں۔ ایک عام سے نوجوان سے راک اسٹار بننے کی کہانی ہے فلم راک اسٹار کی۔جس میں اس کی گرل فرینڈ نے اسے ایسے وقت میں ساتھ چھوڑاجب اسے سہارے کی ضرورت تھی ۔یہیں سے شروع ہوتی ہے راک اسٹار کی میوزیکل اسٹوری ۔ مگر یہ راک اسٹارکوئی عام سا سنگرنہیں بلکہ اس میں ایک نیا رنگ شامل ہے جس میں بے وفائی اور دکھ کی آمیزش ہے۔
فلم راک اسٹار کی پروموشن کے لئے ممبئی میں مصروف رنبیر کپور نے فلم ڈائریکٹر امتیاز علی کے ساتھ پریس کانفرنس کی جس میں بتایا کہ فلم کے میوزک میں روایتی موسیقی کے ساتھ مغربی رنگ بھی شامل ہے۔