فلم فیئر ایوراڈز، رنبیرکپور ، ودیا بالن نے میدان مار لیا

vidya balan

vidya balan

ستاونویں انڈین فلم فیئر ایوارڈز میں راک اسٹار رنبیرکپور اور ڈرٹی گرل ودیابالن نے میدان مارلیا فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ  کو سات ایوارڈز ملے ۔
ڈرٹی پکچر میں بولڈ کردار ادا کرنے والی ودیا بالن کو آخر بدنامی راس آ ہی گئی اور انہوں نے فلم فیئرایوارڈز کی ہاٹ سیٹ اپنے نام کرلی جبکہ راک اسٹار میں لیڈنگ رول کرنے والے رنبیر کپور نے اس بار کنگ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ بہترین اداکاروں کے ایوارڈز بیوٹی کوئن ریکھا اور ڈائریکٹر یش چوپڑا نے دیئے۔
بیسٹ ڈائریکٹر کی کیٹیگری میں فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ کے لیے زویا اختر بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں، جبکہ بہترین ڈائیلاگ اور معاون اداکار کا ایوارڈ بھی فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ کے فرحان اختر نے حاصل کیا، اس طرح فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ سات کیٹگریز میں ایوارڈز اپنے نام کر کے سرفہرست رہی۔
دوسرے نمبر پر راک اسٹار رہی جس نے پانچ ایوارڈز جیتے۔ بہترین معاون اداکارہ کاقرعہ نکلا رانی مکھر جی کے نام۔ اےآررحمان کو بہترین میوزک ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیاگیا۔