فلپائن : منیلا میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ، 8 لاکھ افراد متاثر

Philipine

Philipine

فلپائن (جیوڈیسک) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی جس سے آٹھ لاکھ سے زائد افرادمتاثر ہو ئے ہیں ۔ منیلا سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ گیارہ روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔

سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے اور آٹھ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے چار لاکھ افراد ایمرجنسی مراکز میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ایمرجنسی مراکز پر حکومت کی جانب سے متاثرین کو کھانے کی اشیا فراہم کی جارہی ہیں۔