چین میں سمندری طوفان ،20 لاکھ افراد محفوظ مقام پر منتقل

china storm

china storm

چین (جیوڈیسک) چین میں سمندری طوفان ہائی کیوئی ساحل سے ٹکرا گیا جس کے بعد ساحلی علاقوں شدید بارشوں اور تیز ہواں کی لپیٹ میں آ گئے۔ چینی میڈیا کے مطابق طوفان سے متاثرہ علاقوں سے بیس لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

ایک سو دس کلومیڑ فی گھنٹہ کے حساب سے چلنے والی طوفانی ہواں اور موسلادھار بارشوں سے کاروبار زندگی معطل ہو گیا۔ پانچ سو سے زائد اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں اور سیکڑوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بحری سروس بھی معطل ہو گئی اور وسیع علاقہ زیر آب آ گیا۔ محمکہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔