کراچی : اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 4 زخمی

karachi firing

karachi firing

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 15 نمبر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوخواتین سمیت چارافراد شدید زخمی ہوگئ۔ علاقے میں خوف و ہراس ہے اور کاروباری مراکز بند کردیے گئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والے جاوید نامی شخص کی ہلاکت کے بعد ہوا جس کی میت اورنگی ٹاون کے علاقے بنگلہ بازار پہنچی تو علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں جبکہ دو افراد بھی معمولی زخمی ہوگئے فائرنگ کے واقعے کے بعد مشتعل افراد نے واقعے کے بعد ایک دکان اور ایک بس کو آگ لگادی گئے  جس کے بعد علاقے میں خوف وحراس دکانیں اور بازار بند کردیے گئی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔