فلپائن میں سمندری طوفان کے نتیجے میں 5 افراد لاپتہ

Philippines

Philippines

فلپائن : (جیو ڈیسک)فلپائن میں اتوار کو ایک سمندری طوفان ماور کے نتیجے میں 5 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں، یہ طوفان اب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔منیلا کے شمال میں ایک سات سالہ بچہ دریا میں گر گیا جو خدشہ ہے کہ ڈوب گیا ہے جبکہ چار ماہی گیر ملک کے مشرقی ساحل پر لاپتہ ہیں۔ مقامی پولیس نے کہا کہ 32 دیگر ماہی گیروں کو ہفتہ کو جزیرہ کیٹن ڈوانس کے پانیوں سے بچایا گیا ہے جب طوفان کے دوران ان کی کشتی کا ایندھن ختم ہوگیا تھا ۔ریاستی موسمیاتی سروس نے کہا کہ ماور نے ہفتہ کو ملک کے مغربی حصے کو متاثر کیا جس کے بعد وہ مغرب کی طرف بڑھا۔

مرکز کے قریب ہوائوں کی رفتار 100 کلومیٹر ہوگئی۔ موسمیاتی سروس نے مزید کہا کہ یہ طوفان شمال مغرب سے جنوبی جاپان کی طرف بڑھ رہا ہے اور اتوار کی صبح ہوائوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 120کلومیٹر فی گھنٹہ ہوچکی تھی۔