فوجی بغاوت کی افواہیں بیمار ذہنیت کی پیداوار ہیں، وی کے سنگھ

vk singh

vk singh

بھارت : (جیو ڈیسک) بھارتی فوج کے سربراہ وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے بغاوت کی افواہیں بیمار ذہنینت کے افراد کی پیدا کردہ ہیں۔ایک انٹرویومیں جنرل وی کے سنگھ نے بغاوت کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فوجی دستوں کی نقل وحرکت معمول کی مشق کاحصہ تھی اور اس کاعمر کے معاملے پرسپریم کورٹ میں دائردرخواست سے کوئی تعلق نہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے کوئی وضاحت طلب نہیں کی کیونکہ معمول کی مشقوں میں حکومت کو آگاہ کرنا لازمی نہیں ہوتا۔بغاوت سے متعلق خبریں بے بنیاداور قابل مذمت ہیں۔