فیصل آباد میں حادثہ، دو افراد جاں بحق، 30سے زائد زخمی

faisalabad

faisalabad

فیصل آباد : (جیو ڈیسک) سرگودھا روڈ پر بس، ٹرک اور ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو مسافر جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسلام آباد سے آنے والی بس ٹرالی کو بچاتے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرائی، جس کے باعث بس ڈرائیور اور ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئے، حادثے میں تیس سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔