قومی سلامتی کمیٹی اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا

parliment

parliment

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) نیٹو سپلائی کی بحالی پر اتفاق رائے کیلئے سینیٹر رضا ربانی کی سربراہی میں اجلاس آج ہو گا جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی شام میں ہو رہا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کیارکان پاک امریکا تعلقات سمیت خارجہ پالیسی کی سفارشات پر بحث کریں گے۔ نیٹو سپلائی کی بحالی پر ابھی تک سلامتی کمیٹی میں اتفاق نہیں ہو سکا جس کے باعث حتمی مسودہ سامنے نہیں آسکا اور اس کی بنیادی وجہ مولانا فضل الرحمان نے قومی سلامتی کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرنا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بحث آج شام پانچ بجے کی جائے گی۔