فی تولہ سونے کی قیمت 63 ہزار روپے ہو گئی

 gold price

gold price

سندھ(جیوڈیسک)سونے نے بھی قیمت بڑھنے کے ریکارڈ بنانے شروع کر دئیے۔ ایک تولہ سونا تریسٹھ ہزار روپے کا ہو گیا۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں پانچ سو روپے کا اضافہ ہوا جبکہ دس گرام کی قیمت چار سو انتیس روپے کے اضافے سے چوون ہزار روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں چھبیس ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چاندی کی قیمت پچیس روپے کے اضافے سے ایک ہزار ایک سو ستر روپے فی تولہ ہو گئی۔