قائد تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں18کروڑ عوام اب تبدیلی چاہتی ہے،چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)قائد تحریک انصاف تحریک انصاف کی قیادت میں18کروڑ عوام اب تبدیلی چاہتی ہے،ان خیالات کا اظہارسابق صوبائی وزیر رہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی112چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک نے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری نے18کروڑ عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے لیکن حکمرانوں نے سب اچھا کی رٹ لگائی ہوئی ہے۔

18کروڑ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے،پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں18کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،ان کرپٹ حکمرانوں کا یوم حساب قریب آگیا ہے،انشاء اللہ جنرل الیکشن میں عوام ان کا پورااحتساب کرے گی،تحریک انصاف اقتدار میں آکر ان کرپٹ اور جابر حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دے گی بلکہ ان سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم کا پائی پائی کا احتساب کریں گی، آنے والا دورپاکستان تحریک انصاف کا ہے18کروڑ عوام اب عمران خان کو اپنا لیڈر مانتی ہے،اور تحریک انصاف انشاء اللہ دو تہائی کی اکثریت سے اقتدار میں آئے گی۔