خالد پرویز ڈار نے پشاور ایئر پورٹ میں ہو نے والے دہشت گر د وںکے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت لی

گوجرانوالہ (جی پی آئی) سٹی نائب صدر مسلم لیگ (ن) خالد پرویز ڈار نے پشاور ایئر پورٹ میں ہو نے والے دہشت گر د وںکے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں ہے اس لئے وہ معصوم انسانوں کو قتل کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پشاور واقع میں شہید اور زخمی ہو نے والوں کے غم میں برابر میں شر یک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ و فاقی حکومت نے دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کر نے کی بجائے اپنے اقتدار کو بچا نے پر زیادہ توجہ دی ہے جسکی وجہ سے ملک کو کمزور کر نے والے عناصر دہشت گر دی کر نے میں کامیاب ہو رہے ہیں، خالد پرویز ڈار نے کہا کہ حکومت کی نا اہلی کے باعث اس قسم کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، حکومت صرف بیانات دینے کی بجائے عملی اقدامات کرے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔