قادر پور فیلڈ سے گیس کی بندش ، پنجاب میں بحران بڑھ گیا

Qadir pur gas

Qadir pur gas

قادر پور (جیوڈیسک)قادر پور گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی بند ہونے سے پنجاب میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا۔ سوئی ناردرن کا شارٹ فال ایک ارب مکعب فٹ سے زائد ہو گیا۔ ایس این جی پی ایل کے ایم ڈی عارف حمید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت مین بتایا کی گزشتہ رات قادر پور گیس فیلڈ کو ایلیکٹرکل سسٹم میں خرابی انے کی باعث بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث ایس این جی پی ایل کو ملنے والی چالیس کروڑ معکب فیٹ گیس کی فراہمی بند ہو گئی ہے ۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس بندش سے پہلے بھی ایس این جی پی ایل کو ساٹھ کروڑ مکعب فیٹ گیس کی کمی کا سامنا تھا انھوں نے مزید کہا ایس این جی پی ایل کے سسٹم میں گیس ا کا پریشر بہت تیزی سے کم ہو رہا تھا جس کو بچانے کے لئے پنجاب میں صنعتوں اور نجی پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے ۔ ایس این جی پی ایل او جی ڈی سی حکام سے رابطے میں ہے ۔ فنی خرابی کو دور ہونے میں کچھ دن لگسکتے ہیں اور خرابی دور ہوتے ہی صورت حال کو نارمل کر دیا جائے گا۔