پاکستان اسٹیٹ آئل کا چھتیس واں سالانہ اجلاس

PSO

PSO

پی ایس او (جیوڈیسک) پاکستان اسٹیٹ آئل کا چھتیس واں سالانہ اجلاس پی ایس او ہاوس کراچی میں منعقد ہوا۔ بورڈ کے چیئرمین سہیل وجاہت صدیقی نے بتایا کہ پی ایس او ملک کی پہلی ٹریلین روپے والی قومی کمپنی بن گئی ہے۔سہیل وجاہت کے مطابق پی ایس او خیبر پختوانخوہ میں پیٹرولیم ریفائنری کا قیام اور ایک بین الاقوامی آئل کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے تحت حب بلوچستان میں ایک آئل لوڈنگ اور اسٹوریج سینٹر قائم کر رہی ہے ۔ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے ساتھ معاہدے کے ذریعے امپورٹڈ آئل پروڈکٹس کی ترسیل کیلئے ملکی ذرائع استعمال کرکے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی جائیگی۔

اجلاس میں شیئر ہولڈرز نے سرکل ڈیبٹ کے باعث ہونیوالے فنانشل چارجز پر اظہار تشویش کیا جو ڈیویڈ نڈ پے آٹ کو بھی متاثر کرتا ہے۔ شیئر ہولڈرزنے اس بات پر زور دیا کہ آٹ اسٹینڈنگ ڈیبٹ کی جلد سے جلد ریکوری اور کوالٹی اور لاگت کو کنٹرول کرنے والی پالیسی اور اقدامات کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔