قاضی حسین احمد ایک مدبر راہنما ،جمہوریت پسند سیاستدان اور محب وطن شخصیت تھے۔ سید نور الحسن شاہ

گجرات (جی پی آئی)قاضی حسین احمد ایک مدبر راہنما ،جمہوریت پسند سیاستدان اور محب وطن شخصیت تھے، انکی وفات سے صرف جماعت اسلامی نہیں پوری قوم کو نقصان پہنچا ہے،انکی اچانک وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پورا نہیں ہو گا ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ ن امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 106سید نور الحسن شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد ایک جید عالم دین تھے۔

اللہ تعالیٰ نے انہیں بے پناہ علمی صفات سے نوازا تھا وہ اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے ، متحدہ مجلس عمل ، ملی یکجہتی کونسل کا قیام انکے عظیم کارنامے ہیں وہ پاکستان کا اثاثہ تھے۔