8مسلح ڈاکوئوں کا نواحی گائوں بھانوالی پر دھاوہ ایک ہی رات میں ڈاکو ئوں نے 5گھروں کو لوٹ لیا

گجرات (جی پی آئی)8مسلح ڈاکوئوں کا نواحی گائوں بھانوالی پر دھاوہ ایک ہی رات میں ڈاکوئوں نے 5گھروں کو لوٹ لیا ، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نصف لاکھ روپے نقدی ، لائسنسی رائفل اور کپڑوں سمیت قیمتی اشیاء لوٹ کر بے خوف و خطر فرار ہو گئے دیہاتیوں نے گھروں سے نکل کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا ، تفصیلات کے مطابق آٹھ نامعلوم مسلح ڈاکونواحی گائوں بھانوالی میں محمد ریاض ولد رحمت کے گھر کے کنڈے اور تالے توڑ کر داخل ہوئے اور گھر میں مہمان آئی ہوئی اسکی بہن عزیز بی بی اور اسکے بچوں کو یرغمال بنا لیا۔

ڈاکو خاتون سے شادی کے گھر کے بارے بھی پوچھتے رہے ، اور ڈیڑھ تولے کے طلائی زیورات جن میں کانوں کی بالیاں ،انگوٹھی بھی شامل تھی لوٹ لیں اور 35000روپے بھی لوٹ لئے جاتے ہوئے 2صندوق بھر کے کپڑے بھی لے گئے ،غلام حیدر ولد فضل داد کے گھر سے تالے اور کنڈے توڑ کر 2کڑے طلائی اور 10ہزار روپے لوٹ لئے ،محمد عارف کے گھر سے 7MMرائفل اور کپڑے لوٹ لیے ،محمدوارث اور اشرف کے گھر سے برتن اور کپڑے بھی لوٹ کر فرار ہو گئے ، 5گھروں کے ایک رات میں صفایا ہونے پر گائوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،متاثرہ افراد نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔