قذافی حکومت کے خاتمے پر طرابلس میں جشن جاری

Tripoli Celebration

Tripoli Celebration

طرابلس: لیبیا کے دارلحکومت طرابلس میں ہزاروں افراد نے قذافی حکومت کے خاتمے پر جشن منایا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ طرابلس میں ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے جو قذافی حکومت کے خاتمے پر بھرپور جشن منارہے تھے، ان لوگوں میں بچے اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔
طرابلس کے گرد نواح سے نکلنے والے جلوس شہدا اسکوائر پر جمع ہوئے،اور انقلابی حکومت سے اظہار یکجہتی کیا۔ قذافی کے بیالیس سالہ اقتدار کے خاتمے پر لوگوں کا کہنا تھا کہ انھیں اپنے نمائندوں کے اقتدار میں آنے پر خوشی ہیاور تمام لیبیائی قوم فتح کے جشن میں شریک ہے ۔ادھر لیبیا میں مزاحمت کاروں کی عبوری کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے انکی قیادت اگلے ہفتے دارلحکومت طرابلس منتقل ہوجائے گی۔