قطر میں طالبان اورامریکا کے درمیان مذاکرات

Qatar Meeting

Qatar Meeting

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے سابق طالبان اہلکار کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ طالبان رہنماں اورامریکا کے درمیان قطر میں مذاکرات ہو رہے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری مذاکرات میں گوانتانامو بے حراستی کیمپ میں قید طالبان قیدیوں کی رہائی اور بحالی اعتماد پر تبادلہ خیال ہورہاہے۔ امریکی حکام نے اخبار کو بتایا کہ پاکستان سے آنے والے آٹھ طالبان نمائندوں کو امریکا سے مذاکرات کیلئے پاکستان کا تعاون حاصل ہے۔
سابق طالبان حکام کے مطابق دوحہ جانے والے طالبان نمائندے قطر میں طالبان کا دفتر قائم کرینگے۔ قطر کہہ چکاہے کہ وہ طالبان کو سفارتی سیکورٹی ضرور فراہم کرینگے لیکن سفارتی درجہ نہیں دیا جائے گا۔ امریکا کی کوشش ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے ذریعے معاہدہ ہو جائے اور افغانستان میں جنگ بندی کرکے مکمل امن و امان قائم کیا جائے۔