قومی اسمبلی : پورے ملک کو اسلحہ سے پاک کرنے کی قرار داد منظور

 National Assembly

National Assembly

کراچی(جیوڈیسک)قومی اسمبلی میں پورے ملک کو اسلحہ سے پاک کرنے کی ایم کیو ایم کی قرارداد منظور کر لی گئی ۔ مسلم لیگ ن، جے یو آئی اور اے این پی نے مخالفت کی۔

فاروق ستار کی طرف سے پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک کی بہتری کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے مفادات بالائے طاق رکھنا ہوں گے۔ جے یو آئی کے سربرا ہ مولانا فضل الرحمن نے کہا محض قرارداد منظور کرنے سے ملک اسلحے سے پاک نہیں ہوگا۔مسلم لیگ نواز کے روحیل اصغر نے کہا صرف متعلقہ ادارے ہی غیرقانوی اسلحہ برآمد کرسکتے ہیں۔ حکومت کی اتحادی اے این پی کی رہنما بشری گوہر کا کہنا تھا کہ کراچی اسلحے کا ڈھیربن چکا ہے اسے پہلے پاک کیا جائے۔ قرار داد منظور ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا اسلحہ کہاں بن رہا ہے سب کو علم ہے علامت کے ساتھ مرض کا بھی علاج ہونا چاہیے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پورا ملک اسلحے سے پاک ہو جائے تو کراچی، لاہور دونوں اسلحے سے پاک ہوجائیں گے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ میں کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کی قراداد منظور ہونے پر ایم کیو ایم نے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد آج قومی اسمبلی میں ایم کیوا یم کی پورے ملک کو اسلحہ سے پاک کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔