قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہو گا

raza rabbani

raza rabbani

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہو گا۔ چیئرمین رضا ربانی نے مسلم لیگ ن سے اپیل کی ہے کہ اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ نہ کرے۔ اجلاس چیئرمین میاں رضا ربانی کی صدرات میں پارلیمنٹ ہاؤس میں صبح گیارہ بجے ہو گا۔

اجلاس میں مسودے کی مختلف شقوں کا جائزہ لیاجائے گا۔ کمیٹی کی جن سفارشات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ان پر نظر ثانی کی جائے گی۔ رضا ربانی نے مسلم لیگ ن سے اپیل کی کہ وہ اجلاس میں شریک ہو۔ رضا ربانی کے مطابق نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ حکومت کا مینڈیٹ ہے۔