کراچی: لی مارکیٹ میں مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی

lyari

lyari

کراچی : (جیو ڈیسک) لیاری میں رات بھر کی خاموشی کے بعد منگل کی صبح سے پھر کشیدگی پھیل گئی اور اس کے ساتھ ہی حساس علاقوں میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔

مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر رکاوٹیں کھڑی کر دیں ہیں جبکہ پتھراو اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا ہے۔ ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس ہے۔