نوابشاہ میں ٹریفک حادثہ، خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

nawabshah

nawabshah

نوابشاہ : (جوی ڈیسک) خیر شاہ میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے باعث دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار کوئٹہ سے نواب شاہ جا رہی تھی کہ خیرشاہ کے مقام پر درخت سے جا ٹکرائی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو پیپلز اسپتال نوابشاہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔