قوم کے مسائل اجاگر کرنے میں صحافی برادری نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے:رانا مشرف

گجرات: ملک و قوم کے مسائل اجاگر کرنے میں صحافی برادری نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما رانا مشرف ناز نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کو ختم کرنے والے خود ختم ہو گئے ، انہوں نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون اور معاشرے کی آنکھ ہے ، صحافی برادری سچائی کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ، اور میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی صحافی برادری مثبت صحافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔