قیامت میں چند گھنٹے باقی، امریکا میں درجنوں سکول بند

Schools Closed

Schools Closed

مشی گن (جیوڈیسک)آج دنیا ختم ہوجائے گی ، مایا کی پیشگوئی کے پیش نظر امریکی ریاست میشی گن میں سکول بند کر دیئے گئے۔

قیامت کے خطرہ کے پیش نظر کرسمس کی چھٹیوں سے دو دن پہلے امریکی ریاست میشی گن میں سکول بند کر دیئے گئے۔ بند کیے جانے والے سکولوں کی تعداد 33 سے زائد ہے۔مایا کے مطابق قیامت میں چند گھنٹے باقی ہیں۔

منتظم اعلی میٹ وانڈرائن کا کہنا ہے کہ یہاں قیامت کی افواہوں کی وجہ سے سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کنیکٹی کٹ میں ہونے والے حا لیہ واقع کے بعد سکولوں میں مزید پر تشد د واقعات کا خطرہ ہے اور جمعہ کو مایا کیلنڈر بھی ختم ہو رہا ہے اور ان افواہوں کے پھیلانے میں ہمارا سماجی میڈیا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔