گوجرانوالہ : ٹریفک حادثے میں دس افراد جاں بحق، سات زخمی

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ(جیوڈیسک)گوجرانوالہ میں دو ٹرکوں اور مسافر ویگن کے مابین تصادم کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق اور سات ہی زخمی ہوگئے۔

حادثہ سیالکوٹ سے لاہور جانیوالی مسافر وین کو ایمن آباد روڈ پر دادے والی کے قریب پیش آیا۔ مسافر وین میں 14 مسافر سوار تھے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اوورٹیکنگ کے باعث پیش آیا جب مسافر وین تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اسی دوران عقب سے آنیوالا ٹرک بھی مسافر وین سے جا ٹکرایا جس کے باعث 10 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔