کراچی: صدر نے پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

کراچی(جیوڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعلی ہاؤس کراچی میں طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورتحال، متحدہ قومی موومنٹ سے تعلقات اورانتخابی معاملات پرغورکیا جائے گا۔ اجلاس میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

بے نظیر بھٹو کی پانچویں برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلا س کے بعد بلوچستان کے سینیٹرز بھی صدر زرداری سے ملاقات کریں گے۔