قیصر محمود چوہان صدر MYLسٹی گجرات کا دورہ

گجرات (جی پی آئی) قیصر محمود چوہان صدر MYLسٹی گجرات کا دورہ منہاج القرآن اسلامک لائبریری یونین کونسل 50میں چوہدری سرور وڑائچ ، چوہدری سمیع اللہ وڑائچ اور چوہدری محمد عنصر بھی ہمراہ تشریف لائے اور UC50کے عہدیداران سے خصوصی ملاقات کی ، جس میں 25دسمبر کے حوالے سے ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔

تمام عہدیداران نے عہد کیا کہ موجودہ کرپٹ انتخابی نظام نے اٹھارہ کروڑ عوام کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے ، ہم اس بوسیدہ نظام کے خلاف اعلان بغاوت کرتے ہیں اور اس نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر ہی دم لیں گے ، عہدیداران میں UC50کے سابق ناظم عاکف مجید ، ناظم ویلفیئر محبوب چٹھہ اور ان کے ساتھ حافظ سید نور الحسن ، حافظ آصف عظیم ، کامران بٹ ، مرزا قیصر محموعد ، حافظ تفسیر الحسن اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔