ق لیگ والے ہمارے بھائی ہیں۔ اسلم رئیسانی

Aslam Raisani

Aslam Raisani

کوئٹہ : (جیو ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے دوران میڈیا کوحفاظت کے پیش نظراسمبلی سے باہررکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے تو علم نہیں البتہ سبزی منڈی میں خرید و فروخت جاری ہے۔ بلوچستان اسمبلی کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں کوئی جیتے گا اور کوئی ہارے گا۔

انہوں نے اپنے روایتی انداز میں انتخابات پر تبصرہ کیا۔ اسلم رئیسانی کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران میڈیا کوحفاظت کے پیش نظراسمبلی سے باہررکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے انہیں کسی خرید و فروخت کا علم نہیں، البتہ سبزی منڈی میں ضرور خرید وفروخت ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان نے مسلم لیگ ق سے بھی برادرانہ تعلقات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ق لیگ والے ان کے بھائی ہیں۔