لاس اینجلس: ہالی ووڈفلم ایبڈکشن کارنگا رنگ پریمیئر

abduction

abduction

تھرل اورایڈونچر سے بھرپورہالی ووڈ فلم ایبڈکشن کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئرہوا۔ فلم ٹوائیلائیٹ سے مشہور ہونے والے اسٹار ٹیلر لوٹنر کواپنی مقبولیت کااس وقت اندازہ ہوا جب پریمیئر میں ان کی آمد پر مداحوں نے پرجوش استقبال کیا۔
فلم کے ریڈکارپٹ پر شرکت کرتے ہوئے ٹیلر اور فلم کی کاسٹ نے فلم کیبارے میں بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ اب کی بار وہ مداحوں کو پہلے سے زیادہ پسندآئیں گے۔ یہ فلم کہیں تھرل اور ایڈونچرکا مزالیے ہے تو کہیں کہیں رومانس اور ایکشن سیبھرپور ہے۔ ٹوائیلائیٹ اسٹار کی فلم  ایبڈکشن تئیس ستمبرکوریلیز کی جائے گی۔