بھارت: آگرہ کے اسپتال میں بم دھماکا پندرہ افراد زخمی

agra blast

agra blast

بھارتی  شہر آگرہ کے جے اسپتال کے ویٹنگ روم میں دھماکے سے پندرہ افراد زخمی ہو گئے ۔  اسپتال تاج محل سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
بم انتظار گاہ کی کرسی کے نیچے رکھا گیا تھا۔ دھماکے کے وقت اسپتال میں ستانوے مریض موجود تھے ۔ پولیس کے مطابق دھماکا ہلکی نوعیت کے بم کا تھا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی  گئی ہے۔ شہر میں سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔