لالہ موسیٰ: پبلک سیکرٹریٹ چوہدری اعجاز احمد میانہ چک میں ایگزیکٹو کمیٹی لالہ موسیٰ سٹی تحریک انصاف کا اہم اجلاس

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پبلک سیکرٹریٹ چوہدری اعجاز احمد میانہ چک سابق صوبائی وزیر حلقہ پی پی112میں ایگزیکٹو کمیٹی لالہ موسیٰ سٹی تحریک انصاف کا اہم اجلاس فرخ محمود بٹ سابق کونسلر کے زیر صدارت منعقد ہوا، چوہدری اعجاز احمد میانہ چک ،فرخ محمود بٹ سابق کونسلر نے دن رات چھان بین کے بعد پندرہ ممبران کو چنا اور ان کو ان کی ذمہ داری کو بہتر انداز میں نبھانے کے لیے فرخ محمود بٹ نے بریفننگ دی،10000ناموں میں سے پندرہ ممبران کو چنا گیا او ر تمام ممبران نے عہد کیا ۔

کہ ہم لالہ موسیٰ کے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کر دیں گے اور چوہدری اعجاز کی کامیابی اور تحریک انصاف کا منشور گلی گلی کوچے کوچے پہنچانا ہمارا مشن ہے اجلاس سے فرخ محمود بٹ،ممتاز بٹ ،ادریس ساہی،عثمان قریشی،محمد یوسف الجنت گارمنٹس اور دیگر نے خطاب کیا ،فرخ محمود بٹ نے کہا کہ آپ ایگزیکٹو ممبران نے ثابت کرنا ہے کہ آپ لالہ موسیٰ کے حقیقی وارث ہیں چوہدری اعجاز احمد میانہ چک اور دیگر ممبران نے 10000ناموں میں سے آپ کا نام چنا ہے اور چوہدری اعجاز اپنے اختیارات آپ کو دینا چاہتے ہیں اب لالی پاپ کے دن گزر گئے ہیں۔

لالہ موسیٰ کے باشعور جان چکے ہیں کہ کون مخلص اورکون مفاد پرست ہے تاریخ گواہ ہے کہ میانہ چک برادرا نے اقتدار میں نہ ہوئے بھی عوامی خدمت کی جو تاریخ رقم کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی اور یہی وجہ ہے کہ آج گائوں کے گائوں چوہدری اعجاز احمد کی حمایت میں اعلان کر رہے ہینی اور یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ چوہدری اعجاز احمد نے الیکشن سے پہلے ہی حلقہ پی پی112کی سیٹ ون کر لی ہے۔

ممتاز بٹ نے کہا کہ جب تک زندگی ہے چوہدری اعجاز کے ساتھ ہیں ادریس ساہی نے کہا ساہی برادران چوہدری اعجاز احمد کی کامیابی کے لئے حلقہ بھر میں پھیل چکے ہیں اور ان کی کامیابی ہی ہمارا مشن اور مقصد ہے عثمان قریشی نے کہامیانہ چک برادران غریب کے ساتھ اور حق کی آواز ہیں اور ان کی کامیابی حق کی فتح ہے اور ہم ان کو کامیاب بنائیں گے، محمد یوسف ایم ڈی الجنت گارمنٹس نے اپنے خطاب میں کہا ہم سچے دل سے چوہدری اعجاز احمد کے ساتھ ہیں اور ان کی کامیابی ہی ہمارا مشن اور زندگی کا مقصد ہے۔