لالہ موسی کی حبریں 19.01.2013

بلال احمد بٹ نے لالہ موسیٰ پریس کلب میں باقاعدہ طور پر شمولیت اختیار کرنے پر چوہدری سجاد احمد ، چوہدری اعجاز احمد اور دیگر نے مبارکباد دی

لالہ موسیٰ(سٹاف رپورٹر)ایڈیٹر گجرات لنک ،چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن محمد بلال احمد بٹ نے لالہ موسیٰ پریس کلب لالہ موسیٰ میں باقاعدہ طور پر شمولیت اختیار کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے چوہدری سجاد احمد،چوہدری اعجاز احمد میانہ چک،چوہدری ساجد یوسف چھنی، شیخ نوازش علی ایڈووکیٹ،چیئرمین لالہ موسیٰ پریس کلب لالہ موسیٰ منشاء بٹ اور جنرل سیکرٹری خالدمجید بٹ کے علاوہ سینکڑوںصحافیوںدوستوں نے انہیں ٹیلی فونز،ای میلزاور ایس ایم ایس کے ذریعے مبارکباد دی ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
یوتھ ونگ ڈویثرن کے جنرلچوہدری سجاد اصغر کلیوال سیداں کے والد چوہدری محمداصغر مرحوم آف کلیوال سیداں میں شامل ھوے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ گوجرانوالہ ڈویثرن کے جنرل سیکرٹری چوہدری سجاد اصغر کلیوال سیداں کے والد چوہدری محمداصغر مرحوم آف کلیوال سیداں کے ختم قل میں عالم امڈ آیا،ضلع بھر کی ممتاز شخصیات کی شرکت،زندگی موت پر فلسفہ حیات مولانا یوسف سیالوی نے بیان فرمایا۔ختم قل میں شرکت کرنے والوں میں ڈی جی ایف آئی اے چوہدری سجاد،محمد فیصل میر،تنویر اشرف کائرہ،چوہدری اکرم کائرہ،سیف الرحمن بھٹی،چوہدری ساجد یوسف چھنی،چ چوہدری اکرم کائرہ،سیف الرحمن بھٹی، عبدالمجید بٹ سابق ناظم کڑیانوالہ ،چوہدری نصر اقبال سکھ چیناں،میاں مبین افضل حیات آف کولیاں شاہ حسین،سید فیض الحسن شاہ، محبوب شاہ،چوہدری نواز ٹانڈہ نمبردار،چوہدری اخلاق احمد رنیاں،چوہدری سرور خونی چک،ڈاکٹر احسان اللہ شاہ،ڈاکٹر عرفان احمد صفی،احمد شفیع بھٹی،چوہدری مدثر گجر،غلمان اسلم کائرہ،نعمان اسلم کائرہ،چوہدری جعفر اقبال فتہ بھنڈ،ماسٹر مقصود،چوہدری طارق چک سکندر سابق ناظم،چوہدری اقبال پسوال،چوہدری منور کلیوال،چوہدری اقبال ،ماسٹر غضنفر،چوہدری بوٹے خان،چوہدری اشرف،سید ضیاء علی شاہ،سید فدا شاہ، سید فیصل عباس،سید حامد شاہ،حاجی محمد شریف کیرانوالہ،چوہدری محمد رفیق،چوہدری احسان نندووال،چوہدری مہندی خاں نندووال، طاہر زمان کائرہ،چوہدری افتخار کائرہ،چوہدری ساجد پسوال،چوہدری محسن پسوال،سید صادق حسین شاہ نمبردار کلیوال سیداں،چوہدری رحیم پسوال،،چوہدری سلیم ویروال،سید رضے شاہ چکوڑی،چوہدری بشیر ممبر ویروال،چوہدری زمان،عارف ٹانڈہ،وارث ٹانڈہ،عدنان چک سکندر،چوہدری احسان چندو،میاں بہاول شیر میانہ چک،چوہدری طارق ترنول،شیخ سیف اللہ صدیقی،شیخ مٹھن کڑے والا،ملک اشفاق،چوہدری عمران قیصر،میاں محمد بنی باشنہ،عبدالرحمن بلو ڈرائیور، ملک عدیل،ناصر ہوٹل والے،سرفراز شاہ کلیوال،تنویر شاہ کلیوال،الطاف شاہ کلیوال،شریف چیمہ،اشرف چیمہ،چوہدری نواز گجر، چوہدری مراد کلیوال، چوہدری محمد اسحاق کلیوال سمیت سینکڑوں افراد شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
)محلہ سردار پورہ کا رہائشی لقمان جنجوعہ یونان میں قتل
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)محلہ سردار پورہ کا رہائشی لقمان جنجوعہ یونان میں قتل،تفصیلات کے مطابق حاجی خادم جنجوعہ آف سردار پورہ کا صاحبزادہ لقمان عرصہ دراز سے یونان میں روزگار کیلئے مقیم تھا،یونان میں گھر سے کام جانے کیلئے نکلا تو راستے میں یونانی شرپسندوں نے روک کر ہلاک کر دیا لقمان کے قتل کی خبر سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا،چند دنوں میں ڈیڈ باڈی پاکستان لالہ موسیٰ محلہ سردار پورہ میں پہنچ جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
سابق صوبائی وزیر رہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی112کا حلقہ کا تعزیتی دورہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سابق صوبائی وزیر رہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی112کا حلقہ کا تعزیتی دورہ، انہوں نے میاں ارشد آف دہڑ کی والدہ کی وفات اور چوہدری سجاد آف کلیوال سیداں کے والد کی وفات پر ان کی رہائش گاہ جا کر دلی اظہار تعزیت کی اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائیں اور اس موقع پر ان کے ہمراہ اظہر نشاط چک کمال،ادریس ساہی سمیت دیگر بھی موجود تھے،انہوں نے اس موقع پر فاتحہ خوانی بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری ساجد یوسف چھنی نے کیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی112چوہدری ساجد یوسف چھنی نے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے18 کروڑ عوام کو دھوکے میں رکھا ہوا ہے مفاہمت کے نام پر دونوں جماعتیں ملک کو لوٹ رہی ہیں پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر ان کا کڑا احتساب کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک عمران خان18کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں،جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی اور ملک میں خوشحالی آئے گی غریبوں کو ان کی دہلیز پر انصاف ملے گا،پورے ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ محلہ رشید پورہ کے رہائشی پاک آرمی کے جوان عامررشید کو پورے فوجی اعزازکے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کے قریب سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرولبم سے حملہ میں شہید ہونے والے محلہ رشید پورہ کے رہائشی پاک آرمی کے جوان عامررشید کو پورے فوجی اعزازکے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا،نماز جنازہ میں میجر شریف آرمی کے جوانوں میںمعززین علاقہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی شہید کوگارڈ آف آنر پیش کیاگیا اور قبر پر صدرمملکت ،چیف آف آرمی سٹافکی طرف سے پھولوں کی چادریں پیش کی گئیںمیرانشاہ میںبم دھمالہ میں شہید پنجاب رجمنٹ کے جوان فرقان بٹ کو بھی سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا،شہداء کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔