لاپتہ افراداورحالات حاضرہ پر بنی فلم دی ڈسک کا ٹریلرریلیز

The Dusk

The Dusk

حالات حاضرہ پر بنائی گئی فلم دی ڈسک کاآفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ پاکستان کا پرعزم نوجوان جس کے پورے خاندان کو قتل کردیاگیا۔ جس کے بعد اس کی بھی جان کو خطرہ ہوجاتاہے۔
یہ نوجوان جو اپنے مستقبل کے بارے میں بڑے ہی خوش فہم تھا اس وقت اس کی خوش فہمی دم توڑ گئی جب شادی کے پانچویں روز اسے اغوا کرلیاجاتاہیخبروں میں یہی موضوع ، ٹا ک شو ز کا بھی یہی عنوان ،ہرجگہ اغوا اور لاپتہ افراد کا کیس موضوع گفتگو ہے مگر نتیجہ لاحاصل لاپتہ افراد کا کیس کہیں فائلوں میں گم ہوجاتاہے۔
آخرکاراس نوجوان کوچھوڑاجاتاہے صرف ایک شرط پر۔۔اسے دوسروں کی زندگی ختم کرنے کے مشن پر لگایا جاتا ہے۔ پیسوں کا کھیل اور سیاست کے چکروں میں کیسے نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر پہنچی ۔ یہ سب فلم دی ڈسک کا موضوع ہے۔