لیڈی ڈیانا کی زندگی پر فلم

Dianna

Dianna

پریوں کی کہانی کے کسی کردار کی طرح شہرہ آفاق شہزادی ڈیانا کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی۔ لیڈی ڈیانا کی حقیقی زندگی بھی کسی فلم کی ہی طرح رومنس، تھرل اور ایکشن سے بھرپور رہی لیکن اب ہالی وڈ کے فلم پروڈیوسر اسٹیفن ایون نے ان کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وہ آجکل سرگرمی سے کر رہے ہیں۔
تلاش کسی ایسی فنکارہ کی ہے جو ڈیانا کا کردار اچھی طرح نبھا سکے۔ فلم کی کہانی لیڈی ڈیانا کے باڈی گارڈ کی جانب سے ان کے بارے میں لکھی جانے والی کتاب سے لی گئی ہے۔اسٹیفن نے امید ظاہر کی ڈیانا پر بنائی جانے والی فلم کامیاب رہے گی۔