لاہورریجن میں سی این جی اسٹیشنز جمعہ سے 3 دن کیلئے کھلیں گے

Lahore Cng Stations

Lahore Cng Stations

لاہور(جیوڈیسک)لاہورمیں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کا شیڈول عین وقت پر تبدیل کر دیا گیا،اب کہاجارہاہے کہ لاہورریجن میں سی این جی اسٹیشنز جمعہ سے3دن کیلئے کھلیں گے۔ سوئی نادرن گیس کمپنی نے تقریبا2ماہ سے لاہور میں سی این جی اسٹیشنزکو گیس کی فراہمی معطل کر رکھی ہے۔

سوئی گیس حکام کاکہناہے کہ گھریلو صارفین پہلی ترجیح ہیں،جنہیں گیس کی فراہمی یقینی بنانیکیلئیسی این جی اسٹیشنزبندکئے گئے ہیں،ان حکام نے تقریبا 2ماہ کی بندش کے بعد بدھ سے2 دن کیلئے سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم آج عین وقت پر شیڈول بدل دیاگیا۔

بتایا گیا کہ لاہور ریجن میں جمعہ کی صبح6 بجے سے3دن کیلئے سی این جی اسٹیشنز کھولے جائیں گے۔صارفین 2ماہ سے مسلسل سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے پریشان تو تھے ہی،اب وہ بار بار شیڈول کے بدلے جانے سے مزید خوار ہونے پر بھی مجبور ہیں۔