سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے: فخر الدین جی ابراہیم

Fakhruddin G Ibrahim

Fakhruddin G Ibrahim

اسلام آباد(جیوڈیسک)چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ طاہر القادری کی درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن دونوں انتخابات وقت پر چاہتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی تحلیل سے متعلق طاہر القادری کی درخواست کے عدالتی فیصلے پر فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد معاملہ ختم ہو گیا۔ فیصلہ سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن پراعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل آئین کے مطابق ہے۔ الیکشن کمیشن اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔