لاہور: بی بی پاک دامن کے مزار سے اغواء کیا گیا بچہ بازیاب

Lahore

Lahore

لاہور میں بی بی پاک دامن کے مزار سے اغوا کیا جانے والے چار ماہ کے بچے کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ مزار پر حاضری کے دوران نرگس نامی خاتون کا بچہ ایک نامعلوم خاتون لے کر چلی گئی۔ متاثرہ خاتون نے قلعہ گجر سنگھ تھانیمیں بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رات گئے فتح گڑھ کے ایک گھر میں چھاپہ مار کر بچے کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس نے تین خواتین سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ مختلف علاقوں سے بچوں کو اغوا کر کے دوسرے شہروں میں فروخت کرتا تھا۔