لاہور : دنیا کو معلوم ہے صدر کو استثنی حاصل ہے، وزیر اعظم

gilani

gilani

لاہور : (جیو ڈیسک) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے پوری دنیا کو معلوم ہے صدر کو استثنی حاصل ہے اور یہ پارلیمنٹ نے دیا ہے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا چیف جسٹس ہوتا تو صدر کے استثنی کا معاملہ پارلیمنٹ کے حوالے کردیتا۔

انھوں نے کہا نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میرٹ پر ہوئی۔ جنرل پاشا کو توسیع دیتے تو مخالفین مک مکا کا الزام لگاتے۔ انھوں نے کہامیمو گیٹ میں کچھ نہیں یہ صرف وقت کا ضیاع ہے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا الیکشن پر بجٹ کے بعد اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کئے جائیں گے۔ بلوچستان کے مسئلہ پر جرگہ یا اے پی سی کا فیصلہ فریقین کی مشاورت سے ہوگا ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سوئس حکام کو خط لکھنے کے لئے کسی کی ایڈوائس نہیں لیں گے۔ قانون اور آئین کیمطابق عمل کرینگے ۔ وزیر اعظم نے بتایا ساری سازشیں سینیٹ الیکشن رکوانے کے لئے ہو رہی تھیں۔