لاہور : دو خواتین اور معصوم بچی پر تیزاب پھینک دیا گیا

acid women

acid women

لاہور : (جیو ڈیسک)لاہور کے علاقے سنت نگر میں موٹر سائیکل سوار ملزمان دو خواتین اور ایک دو سالہ بچی پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔عروج اورصبا، دوسالہ فاطمہ کیساتھ بازارسے گھر واپس آرہی تھیں۔ تیزاب گرنے سے دونوں خواتین اور معصوم بچی کے بازو جھلس گئے۔ متاثرہ خواتین کو طبی امدا د کے لئے میو اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ پہنچایا گیا۔

واقعے کے بعد وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی ہے۔